عمر گل نے کپتانی میں سرفراز کو بابر سے بہتر قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نےکپتانی میں سرفراز احمد کو بابر اعظم سے بہتر قرار دے دیا۔

سابق فاسٹ بولر نے مقامی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف سوالوں کے جوابات دیے، عمر گل سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے عامر کو منتخب کیا۔

کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد کی کپتانی کے موازنے کے سوال پر عمر گل نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جبکہ لگاتار 11 ٹی20 سیریز میں فتوحات سمیٹی ہیں، میں سرفراز کو بابراعظم کے مقابلے زیادہ بہتر کپتان تصور کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کیلئے پہلا انتخاب سرفراز احمد ہونگے، بابراعظم

قبل ازیں کرکٹ پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں عمر گل نے محمد عامر کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹر سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈراپ ہونے کی وجہ سے پلئیرز کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ آپ ہمیشہ کسی مخصوص فرد کی نشاندہی نہیں کرسکتے، بہتر ہے آپ ذمہ داری قبول کریں اور کم بیک کریں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو سال 2019 میں دورہ آسٹریلیا سے قبل کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا جبکہ 2020 میں بابراعظم کو اظہر علی کی جگہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سونپے گئے۔

Related Posts