کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ لوگ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں وائرس سے بچاؤ کے لیئے وائرس کی دونوں خوراکیں لازمی ہیں۔
کوروونا ایس ا و پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے علماء کرام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں نماز جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات پر عوام کو آگاہی فراہم کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔
حنید لاکھانی نے کہا کہ وائرس سے بچاؤ کے لیئے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز ترین کرنا ہوگا، جن ممالک نے اپنی پچاس فیصد یااس سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگا لی ہے وہاں کورونا کے پھیلاؤ میں واضح کمی آئی ہے اور زندگی تقریبا ًنارمل ہوتی جارہی ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے لوگوں کو بار بار درخواست کی جارہی ہے کہ وہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیئے ویکسین لازمی لگوائیں، کورونا وائرس کا بہترین حل احتیاط ہے، اس کے پھیلاؤ کو روک کر ہی اس کا خاتمہ ممکن ہے، وبائی امراض جو تیزی سے پھیلتے ہیں ان کی روک تھام ہی وہ واحد حل ہے جس سے لوگوں کو بچایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے لوگوں کی بہتری کے لیئے اقدامات کررہی ہے اب عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں احتیاطی تدابیر پر بھرپور طریقے سے عمل کریں۔
اجتماعات سے گریز کریں گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلیں اور ویکسی نیشن کے عمل میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بھرپور تعاون کریں اور کرونا ویکسین ضرور لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے گر و نواح، پڑوس او ر رشتے داروں کو بھی یہ آگاہی فراہم کریں کہ احتیاط کریں اور ویکسین لازمی لگوائیں کیونکہ ہمارے پاس فی الحال دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔