یوکرائن کے صدر وولوڈیمر زیلنسکی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ سفارتی چینلز کے ذریعہ سرکاری معذرت کی جائے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے طیارے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ایران کی جانب سےیوکرین کے طیارے کو غلطی سے میزائل کانشانہ بنانے کے اعترافی بیان کے بعد یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں مکمل اور کھلی تحقیقات کی یقین دہانیوں کی توقع ہےجب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کی واپسی اور معاوضے کی ادائیگی بھی ایران کی ذمہ داری ہے۔
یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ 8 جنوری کو ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے افراد سمیت 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے،جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام ایک سو 76 افراد ہلاک ہوگئےتھے ۔
ہلاک ہونے والوں میں جن میں82 ایرانی، 63 کینیڈین، سویڈش، 4 افغان، 3 جرمن اور 3 برطانوی شہری جبکہ عملے کے 9 ارکان اور 2 مسافروں سمیت 11 یوکرینی شہری شامل تھے۔
مزید پڑھیں: یوکرین کا مسافر طیارہ غلطی سے میزائل کا نشانہ بنا، ایران کا اعتراف