برطانیہ نے کورونا کی ویکسین تیار کرلی، انسانوں پر تجربے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UK to start human trials of COVID-19 vaccine tomorrow

لندن: برطانوی وزیر صحت میٹ  ہینکوک نے اعلان کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین تیار کرلی ہے اور اس ویکسین کا کل سے لوگوں پر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ آزمائش میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو مزید ویکسین تیار کی جائے گی ، اس سے ممکنہ طور پر کورونا کے کیسزکی تعداد کم ہوجائے گی جس سے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل اور کھربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

ڈاوننگ اسٹریٹ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت میٹ ہینکوک نے اعلان کیا کہ وہ آکسفورڈ ٹیم کو اس کے کلینکل ٹرائلز کے لئے 20 ملین ڈالر فراہم کررہے ہیں اور مزید 22.5 ملین ڈالر امپیریل کالج لندن کے محققین کو دیئے جائینگے۔

انہوں نے کہاکہ یہ دونوں ادارے تیزی سے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور میں نے ان اداروں کی رہنمائی کرنے والے سائنسدانوں سے کہا ہے کہ ہم ان کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت برطانوی عوام کو جتنی جلدی انسانی طور پر ممکن ہو سکے ویکسین کی فراہمی کے لئے سرمایہ کاری کرے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گذشتہ ماہ سے لاک ڈاؤن ہے اور حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ ان اقدامات میں کم از کم مزید تین ہفتوں تک توسیع کرے گی۔

لوگوں کو فی الحال صرف ضروری سامان ، ورزش اور کام کے لئے اپنے گھر سے نکلنے کی اجازت ہے۔

برطانیہ کورونا وائرس کی وجہ سے یورپ کے بدترین متاثر ہ ممالک میں سے ایک ہے۔ یورپ میں وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد میں برطانیہ اٹلی ، اسپین اور فرانس سے پیچھے ہے۔

مزید پڑھیں: بھوک کی وباء دنیا میں کورونا سے زیادہ تباہی مچاسکتی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد اب تک 16509 ہے ، جب کہ 125856 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

Related Posts