برطانیہ کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا، آئندہ ہفتے سے دواء دستیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Covid-19 vaccine
سندھ حکومت کا کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

لندن :برطانیہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا،تاریخی پیش قدمی کرتے ہوئے اگلے ہفتے سے فائزر بائیوٹیک دواء عوام کو دینے کا اعلان کردیا۔

سیکریٹری صحت میٹ ہینکوک نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ نیشنل ہیلتھ سروس اگلے ہفتے کے اوائل میں ٹیکہ لگانے کے لئے تیار ہے ، برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے منظور شدہ ویکسین حاصل کی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ دواء کے لئے ترجیحی گروپس میں نگہداشت گھر کے رہائشی ، صحت اور نگہداشت کاعملہ ، بوڑھے اور طبی لحاظ سے انتہائی کمزور افراد شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 800000 خوراک کی ابتدائی طور پرفراہمی ہوگی اور اس سال کے آخر تک لاکھوں خوراکیں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے عوام سے ایس او پیزپر عملدرآمد جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام معاشرتی پابندیوں پر عمل کریں اور وباء سے بچاؤ کیلئے اقدامات میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ دواء کی فراہمی کے بعد امید پیدا ہوگئی ہے کہ سال 2021 میں دنیا کورونا کی وباء سے نجات پالے گی۔

مزید پڑھیں: بھنگ کا پودا کورونا وباء کی روک تھام کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

برطانیہ کی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ ماہانہ سخت کلینکل ٹرائلز اور فائزر بائیو ٹیک کے اعداد و شمار کے مکمل تجزیہ کے بعد ایم ایچ آر اے نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ویکسین حفاظت ، معیار اور تاثیر کے اپنے سخت معیار پر پورا اتری ہے۔

Related Posts