سیلاب زدگان کیلئے خوشخبری، برطانیہ سندھ کے ہزاروں متاثرین کی مدد کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب زدگان کیلئے خوشخبری، برطانیہ سندھ کے ہزاروں متاثرین کی مدد کیلئے تیار
سیلاب زدگان کیلئے خوشخبری، برطانیہ سندھ کے ہزاروں متاثرین کی مدد کیلئے تیار

لندن: برطانیہ صوبہ سندھ کے ہزاروں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تیار ہو گیا ہے جس کے بعد برطانوی حکومت نے متاثرین کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 60 ہزار کے قریب سیلاب زدگان موجود ہیں جو حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب سے متاثر ہوئے۔ برطانوی حکومت نے متاثرینِ سیلاب کو پینے کا صاف پانی اور رہائش مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان برطانیہ کے وزیرِ ریاست برائے جنوبی ایشیاء و دولتِ مشترکہ اور برطانوی وزیرِ اعظم کے نمائندۂ خصوصی برائے انسدادِ جنسی تشدد لارڈ طارق احمد نے پاکستان کے ورچؤل دورے کے دوران کیا۔ 

ورچؤل دورے کے دوران پاکستانی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ طارق احمد نے کہا کہ برطانوی حکومت قومی ڈیزاسٹر کنسرشیم این ڈی سی کے ذریعے پاکستان کیلئے 8 لاکھ برطانوی پاؤنڈ کا پیکیج دے گی۔

گفتگو کے دوران لارڈ طارق احمد نے کہا کہ یہ پیکیج دیہی سندھ میں حالیہ سیلاب کے باعث کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور افراد کی فوری امدد کیلئے ہے جبکہ برطانیہ کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس ہے۔

وزیرِ ریاست لارڈ طارق احمد نے کہا کہ ہم پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات دیکھ کر بہت غمزدہ ہیں۔ قبل ازیں سیلاب سے متاثرہ 1 ہزار 118 خاندانوں کو ترپال اور حفظانِ صحت کی کٹس فراہم کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھر بار سے دور ، بے روزگار اور بے یارومددگار ہیں۔ مشکل کی اِس گھڑی میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے 15اضلاع میں سیلابی صورتحال، فلڈ وارننگ جاری

Related Posts