برطانیہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا
برطانیہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا

عالمی رینکنگ کی ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جس میں برطانیہ کو امریکا کے بعد دوسرا بڑا ملک قرار  دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے اعدادوشمار جاری کیے جن میں امریکا 80 ہزار 787 اموات کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ برطانیہ میں 31 ہزار 855 اموات ہوئیں اور برطانیہ کو امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

برطانیہ کے بعد اٹلی کورونا وائرس کے باعث اموات کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں 30 ہزار 560 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ چوتھے نمبر پر اسپین ہے جہاں 26 ہزار 621 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پانچواں بڑا ملک فرانس ہے جہاں 26 ہزار 380 افراد وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ برازیل اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے جہاں 11 ہزار 123 اموات ہوئیں۔

اس فہرست میں بیلجیئم ساتویں نمبر پر موجود ہے جہاں 8 ہزار 656 افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے جبکہ جرمنی میں 7 ہزار 569 افراد لقمۂ اجل بنے۔ نویں نمبر پر ایران موجود ہے جہاں 6 ہزار 640 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ دسویں نمبر پر نیدرلینڈز ہے جہاں 5 ہزار 440 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فہرست میں کینیڈا، چین اور ترکی بالترتیب گیارہویں، بارہویں اور تیرہویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کینیڈا میں 4 ہزار 870، چین میں 4 ہزار 633 جبکہ ترکی میں 3 ہزار 786 افراد کورونا وائرس کے باعث لقمۂ اجل بن گئے۔ 

https://twitter.com/theworldindex/status/1259680387753742337

Related Posts