اوبر نے انتہائی معقول کرائے کے ساتھ ہیلی کاپٹر ٹیکسی سروس شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمین کے بعد فضائی سفر میں بھی آن لائن سروس کا راج: اوبر نے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
زمین کے بعد فضائی سفر میں بھی آن لائن سروس کا راج: اوبر نے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز

آن لائن سروس  اوبر نے ہیلی کاپٹر ٹیکسی  کے ذریعے عوام کو سہولت دینے کا آغاز کردیا ہے جبکہ ادارے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خدمات مہیا کرنے کے لیے کرایہ بھی بہت کم رکھا گیا ہے۔

امریکا کے شہر نیو یارک میں فی الحال کینیڈی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اوبر نے مختصر فاصلے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی ہے جبکہ انتظامیہ کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ سروس کو پہلے نیو یارک سٹی اور بعد میں امریکا کے دیگر شہروں تک بھی وسعت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں اربوں پرندوں کی شیشے سے ٹکرا کر اموات روکنے کے لیے اقدامات

اوبر کے مطابق 8 منٹ کی مختصر پرواز کے لیے بھی 200سے 225 ڈالر کرایہ انتہائی کم ہےجس کے دوران صارفین ایک چھوٹا سوٹ کیس بھی اپنے ہمراہ رکھ سکیں گے  تاہم  ہیلی کاپٹر میں بھاری سامان لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کمپنی انتظامیہ کے مطابق پہلی بار فضائی سفر کرنے والوں کو رہنمائی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک معلوماتی ویڈیو دکھائی جائے گی تاکہ سفر کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ ہو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سینکڑوں متنازعہ اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں ختم کر دیا جنہیں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صارفین سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق یہ اکاؤنٹ مربوط لیکن مشکوک رویہ رکھنے کے باعث ختم کیے گئے جنہیں مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور مشرقِ بعید سے سیاسی مخالفین کے خلاف بیان بازی کے لیے چلایا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سینکڑوں متنازعہ اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن لے لیا

Related Posts