تاریخی فیصلہ، متحدہ عرب امارات کا غیر ملکی افراد کو شہریت دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات کا غیر ملکی افراد کو صلاحیت کی بنیاد پر شہریت دینے کا اعلان
متحدہ عرب امارات کا غیر ملکی افراد کو صلاحیت کی بنیاد پر شہریت دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید النہیان کی خصوصی ہدایت پر حکومت نے غیر ملکی افراد کو صلاحیت کی بنیاد پر شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب امارات کے سربراہِ مملکت کی ہدایت پر نائب صدر محمد بن راشد نے متحدہ عرب امارات کے وفاقی قانون میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

نئی شرائط و ضوابط کے مطابق سرمایہ کار، پیشہ ور، باصلاحیت اور محنت کش افراد اپنے اہلِ خانہ سمیت متحدہ عرب امارات کی شہریت حاصل کرسکیں گے۔

شہریت دینے کیلئے متحدہ عرب امارات میں بعض شرائط کا اطلاق لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو ترجیحاً عرب امارات کی شہریت دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے دہشت پھیلادی، مختلف ممالک نے سخت اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا، متحدہ عرب امارات نے کورونا متاثر ممالک میں ویزوں پر پابندی عائد کردی۔

متحدہ عرب امارات نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان سمیت 10 ممالک کے ویزوں پر پابندی عائد کردی تھی۔  متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستان ، ترکی ، ایران ، یمن، شام ، عراق ، صومالیہ ، لیبیا ، کینیا اور افغانستان کے ویزے گزشتہ برس نومبر کے دوران روک دئیے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے دروازے بند، ویزوں پر پابندی عائد

Related Posts