غزہ میں فلسطینیوں کا قتل تو 6 ماہ سے جاری ہے لیکن متحدہ عرب امارات نے اب اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کیوں کردیئے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UAE cuts diplomatic ties with Israel
FILE: PHOTO

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں سات امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے ردعمل میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطہ منقطع کردیئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اماراتی حکام نے اس خبر کی تصدیق کی ہے، حکام نے تل ابیب اور ابوظہبی کے درمیان کشیدگی کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں “سیاہ ترین دن” قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر اسرائیلی سفیر امیر ہائیک کے ساتھ ’ناراضگی کا اظہار‘ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹزاپنے اماراتی ہم منصب عبداللہ بن زاید کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں اور بحران سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں سات امدادی کارکنوں کے قتل کے بعد بین الاقوامی برادری میں بہت سے لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے، اسپین نے اسرائیل کے قتل کے جواز کو ناکافی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ کارکنوں کا قتل ’غیر ارادی‘ تھا لیکن بہت سے لوگوں نے نشاندہی کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر اپنی وحشیانہ جنگ شروع کرنے کے بعد سے شہریوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے اہلکاروں کے تحفظ کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

Related Posts