متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد آج پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم سے ملاقات شیڈول
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد آج پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم سے ملاقات شیڈول

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران ان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی۔

ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران پاک عرب امارات تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

شہزادہ محمد بن زاید النہیان وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفت و شنید ہوگی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زاید النہیان علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کریں گے جبکہ اس سے قبل عرب امارات کے وزیر ثقافت و ترقی شیخ نہیان بن مبارک پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے وفاقی وزیر برائے ثقافت و ترقی شیخ نہیان بن مبارک نے وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کی جس کے دوران پاک متحدہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے27 دسمبر کو  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر عرب امارات شیخ نہیان بن مبارک کے ساتھ ثقافتی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: وزیرثقافت و ترقی شیخ نہیان بن مبارک کا دورۂ پاکستان

Related Posts