ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات کے شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے
متحدہ عرب امارات کے شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان کے دورے کے لیے چکلالہ راولپنڈی ائیرپورٹ پہنچ چکے ہیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ان کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ 

عرب امارات کے شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان کا طیارہ راولپنڈی کے  نور خان ائیر بیس پر لینڈ کرگیا جبکہ یو اے ای کے ولی عہد کے ساتھ اماراتی حکام کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی راولپنڈی پہنچ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان اورعرب امارات مسلح افواج کے  ڈپٹی سپریم کمانڈر  کا راولپنڈی کے نور خان ائیربیس پر خود استقبال کیا۔ 

ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران پاک عرب امارات تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

شہزادہ محمد بن زاید النہیان وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفت و شنید ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان اماراتی شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان کے اعزاز میں آج ظہرانہ دیں گے  جبکہ ملاقات کے دوران علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے وفاقی وزیر برائے ثقافت و ترقی شیخ نہیان بن مبارک نے وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کی جس کے دوران پاک متحدہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے27 دسمبر کو  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر عرب امارات شیخ نہیان بن مبارک کے ساتھ ثقافتی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: وزیرثقافت و ترقی شیخ نہیان بن مبارک کا دورۂ پاکستان

Related Posts