اومی کرون کاپھیلاؤ،یواےای میں4ممالک کےشہریوں کاداخلہ بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی:دنیابھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظرمتحدہ عرب امارات کی جانب سے 4ممالک کے شہریوں کےداخلےپرپابندی عائدکردی گئی۔

عرب میڈیاکےمطابق جن ممالک کے شہریوں کےداخلے پرپابندی عائد کی گئی ہےان میں کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائیجیریا شامل ہیں جبکہ ان چاروں ممالک سے مسافروں کو لانے والی نیشنل اور انٹرنیشنل پروازوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق 25 دسمبر سے ہوگا تاہم ٹرانسپورٹ پیسنجرز کے لیے فلائٹ آپریشن جاری رہےگا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اس پابندی میں ایسے افراد شامل ہوں گے جنہوں نے یواےای آنے سے قبل 14 روز تک ان چار ممالک میں قیام کیا ہوگا،اس کے علاوہ ایسے مسافر جوپابندیوں کی زد میں شامل نہیں انہیں یو اے ای آنے کے لیے 48 گھنٹے قبل کیا گیا کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ روانگی سے6گھنٹےپہلےبھی ان کا ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں کورونا کے علاج کیلئے (مولنوپراویر) کے ہنگامی استعمال کی منظوری

دوسری جانب یواےای کے شہریوں پر ان 4 افریقی ممالک کے سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Related Posts