متحدہ عرب امارات نے سمندری راستے سے پاکستانی تازہ گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای نے سمندری راستے سے پاکستان سے تازہ گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کراچی کی ایک کمپنی کے کنتینر سے مرغی کے گوشت میں پائے جانے والے مبینہ فنگس کے باعث تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ پر پابندی عائد کی۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے بعد امریکی سفیر کی تعیناتی

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ مرغی کے چلڈ گوشت کی برآمد پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ 10 اکتوبر سے ہوگا تاہم یو اے ای کے اس اقدام پر پاکستانی ایکسپورٹرز سراپا احتجاج ہیں۔

ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کو ماہانہ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا تازہ گوشت فراہم کر رہا ہے تاہم جہاز کے ذریعے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ آئے گی۔ پاکستان کو چاہئے کہ یو اے ای سے احتجاج کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 2021 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا  کہ مارٹینا اسٹرونگ نے اپنے فرائضِ منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے۔

Related Posts