دبئی: یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات نے سیلاب زدگان کیلئے پاکستان کو 5 کروڑ درہم امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 5 کروڑ درہم کی امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹیو اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے دی جائے گی جس کا اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان نے بھی ذکر کیا۔
یو اے ای سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی