امارات:دبئی میں عالمی نمائش ‘ایکسپو 2020’ جاری ہے،آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے قومی دن پر نمائش میں داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔
یکم اکتوبر سے شروع ہونیوالی دبئی ایکسپو 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ایکسپو میں پاکستانی پویلین کو بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔دنیا کے سب سے بڑے تجارتی اور تفریحی شوکہے جانے والی ایکسپو میں سیاحوں کی گرم جوشی دیدنی ہے۔
پاکستانی پویلین کو 8 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں پاکستانی ثقافت، سیاحت، تجارت اور ذائقے دار پکوان ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔پویلین میں آنیوالوں کو پاکستان کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز سمیت بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
ہر طرف منفرد اور اعلیٰ معیار کے پویلین ہیں جہاں سیاحوں کا تانتا بندھ چکا ہے۔آج یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر منتظمین نے تمام افراد کیلئے ایکسپو میں فری داخلے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپو انتظامیہ کے مطابق 18 سال اور اس سے زائد افراد کو داخلے کیلئے کورونا ویکسینیشن کا ثبوت اور 72 گھنٹے کے اندر لیا گیا،کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دکھانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: دبئی ایکسپو میں افغان پویلین طالبان کے قبضے کے بعد بند کردیا گیا