برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی انتخابات میں واضح اکثریت سے فتح

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی انتخابات میں واضح اکثریت سے فتح
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی انتخابات میں واضح اکثریت سے فتح

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اب تک آنے والے نتائج کے مطابق بھاری اکثریت سے جیت رہے ہیں۔ حکمراں کنزرویٹو پارٹی کو اپوزیشن پر واضح برتری حاصل ہے۔

برطانیہ کا ایوان 650 سیٹوں پر مشتمل ہے جس میں سے 365 سیٹیں اب تک کنزرویٹو پارٹی نے جیتیں جن میں 15 پاکستانی نژاد اراکینِ پارلیمنٹ بھی شامل ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی محض 203 نشستیں حاصل کرسکی۔

اس موقعے پر عام انتخابات میں فتح پر ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہم ووٹرز کے اعتماد پر ہر حال میں پورے اتریں گے۔ آئندہ برس پہلے ہی مہینے کے اختتام پر یورپی یونین سے ہر حال میں علیحدہ ہوجائیں گے۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ووٹرز نے ہم پر اعتماد کیا، اس کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے پارلیمنٹ میں جس اکثریت کی ضرورت تھی، وہ مل چکی ہے۔ اب مسائل حل ہوجائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور گزشتہ 87 روز سے جاری مسلسل لاک ڈاون پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 31 اکتوبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم بورس جانسن نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وادی کی صورتحال پر برطانیہ کو گہری تشویش ہے، بھارت اور پاکستان دیرینہ مسئلہ حل کریں۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیراعظم  کا کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

Related Posts