حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام :سندھ میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم میں توسیع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan first country to introduce new typhoid vaccine

کراچی :حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ نے صوبے میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم میں توسیع کردی ہے ۔اسکولوں اور اسپتالوں میں بچوں کو 2 سے 7 دسمبر تک ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

اس ضمن میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ای او سی سندھ ڈاکٹر اکرم سلطان نے بتایا کہ سندھ میں جاری مہم کے دوران اب تک 90 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم

90فیصد کا ہدف مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔کچھ دن اور ویکسین مہم جاری رکھیں گے جس سے مزید بچوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ای پی آئی سینٹرز میں بھی ویکسینیشن جاری رہے گی۔ ایک کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Posts