دریائے چناب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بہنیں ڈوب گئیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
دریائے چناب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بہنیں ڈوب گئیں
دریائے چناب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بہنیں ڈوب گئیں

وزیرآباد:رسول نگر کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بہنیں ڈوب گئیں۔ایک کو بچا لیا گیا۔ جبکہ دوسری 11سالہ بہن تیز لہروں کی نذر ہو کر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہررسول نگر کے محلہ ڈیرہ اسلام نگر کی رہائشی دو کمسن بہنیں 11 سالہ حمیرا فاطمہ اور بارہ سالہ ایمان فاطمہ آج صبح اپنی والدہ کے ساتھ دریائے چناب کے بیلہ میں لکڑیاں لینے گئی تھیں۔

واپسی پر شدید گرمی کے باعث دونوں بہنیں نہانے کے لئے دریائے چناب اتر گئیں۔ اس دوران دونوں گہرے پانی میں چلی گئیں۔

بچیوں کو ڈوبتا دیکھ کر قریب سے گزرتے چرواہے نے بچانے کے لیے چھلانگ لگائی اور ایک بہن ایمان فاطمہ کو بچا لیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں 4 روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش پانی کی ٹینکی سے برآمد

اس دوران دوسری بہن ڈوب گئی جسے سرتوڑ کوشش کے باوجود نہ بچایا جاسکا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 اور مقامی افرادنے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد11سالہ حمیرا فاطمہ کی نعش تلاش کر لی، جسے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔