ٹک ٹاک نے نوعمر افراد کی سیفٹی اور پرائیویسی کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو اسکیمرز نے دھوکہ دہی کیلئے ٹک ٹاک کو استعمال کرنا شروع کردیا، رپورٹ
کرپٹو اسکیمرز نے دھوکہ دہی کیلئے ٹک ٹاک کو استعمال کرنا شروع کردیا، رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ٹک ٹاک نے سیفٹی اور پرائیویسی کے نئے فیچرز متعارف کرادئیے ہیں تاکہ ایپ کو 13-17 سال کے نو افراد کے لیے محفوظ اور خوشگوار جگہ بنایا جا سکے۔

پلیٹ فارم نے مزید اعلان کیا ہے کہ عالمی سطح پر نئی تبدیلیاں آئندہ ہفتوں میں رول آؤٹ کی جائیں گی۔ٹک ٹاک سیفٹی اور پرائیویسی کے کنٹرولز کی ایک رینج پیش کرتا ہے تاکہ لوگوں، اور بالخصوص نو عمر افراد کو، اس بات کے انتخاب کی غرض سے بااختیار بنایا جا سکے کہ وہ اپنا کنٹنٹ کس کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

نوعمر افرادکے لیے مضبوط تر اورپیشگی تحفظ یقینی بنانے کے لیے ٹک ٹاک نے مسلسل تبدیلیاں کی ہیں تاکہ پلیٹ فارم پر عمر کے اعتبار سے مناسب تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین بہتری 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے ہے جس میں ڈیفالٹ کے طور پر پرائیویٹ اکاؤنٹس بنانا، 16 یا زیادہ عمر کے لوگوں کو ڈائریکٹ میسیجنگ، اور والدین کو اس قابل بنانا کہ وہ نو عمر افراد کو، فیملی پیئر نگ کے ساتھ،ٹک ٹاک کی موجودگی کے بارے میں راہنمائی فراہم کرسکیں شامل ہیں۔

اِن نئے اضافوں کے تحت، جب 16-17سال کی عمر کا استعمال کنندہ ٹک ٹاک جوائن کرتا ہے، اْس کی ڈائریکٹ میسجنگ سیٹنگ اب ڈیفالٹ کے طور پر‘No One’ہو گی۔دیگر افراد کو پیغام بھیجنے کے لیے اْنھیں سرگرمی سے دوسرے شیئرنگ آپشن پر جانا ہوگا۔

موجودہ اکاؤنٹس، جنھوں نے پہلے کبھی بھی ڈائریکٹ میسیجنگ استعمال نہیں کی ہے، اْنھیں ایک prompt موصول ہوگا اور اْن سے کہا جائے گا وہ اپنی پرائیویسی کی سیٹنگس کا جائزہ لے کر تصدیق کریں کہ وہ آئندہ بھی یہ فیچر استعمال کریں گے۔

یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے موجودہ میسیجنگ کے تحفظ پر تیار کی گئی ہیں، مثلاً تصاویر اور ویڈیوز کو میسیجز کے ساتھ بھیجنا اور 16سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹس کے لیے میسیجنگ کو disable کرنا شامل ہیں۔

ٹک ٹاک اب نو عمر افراد کو اِس بات کی اجازت دے گا کہ وہ جن لوگوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں اْن کا انتخاب کر سکیں۔نو عمر افراد کو یہ سمجھنے کی غرض سے کہ اْن کے لیے شیئرنگ کے کون سے آپشن دستیاب ہیں۔

ٹک ٹک ایک popup کا اضافہ کر رہاہے جو نوعمرافراد کے سامنے اْس وقت ظاہر ہوگا جب 16 سال سے کم عمرکا فرد اپنی پہلی ویڈیو شائع کرنے کے لیے تیار ہوگا اور یہ popup اْن سے پوچھے گا کہ اِس ویڈیو کو کون دیکھ سکتا ہے۔

وہ اْس وقت تک اپنی ویڈیو شائع نہیں کر سکیں گے جب تک کوئی انتخاب نہ کر لیں۔ہرویڈیو جو آگے بھیجی جا رہی ہو گی کری ایٹرز، ویڈیو کو پوسٹ کرنے سے پہلے، اِس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ یہ ویڈیوکون دیکھ سکتا ہے۔

ڈیفالٹ کے طور پر13-15برس کے اکاؤنٹس پرائیویٹ ہوں گے اور پرائیویٹ اکاؤنٹس اْن لوگوں کا انتخاب کر سکیں گے کہ وہ اپنا کنٹنٹ کن لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ فالوورز یا فرینڈز کی سیٹنگ اب’Everyone’ کے طورپر آف ہے۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر،بی جے پی حکومت کے ساتھ مل کر جمہوریت کو دبانا چاہ رہی ہے، پریانکا گاندھی

ایسے نوعمر افراد جن کی عمر 16-17 برس کے درمیان ہے، ٹک ٹک اضافی مواد بھی فراہم کرے گا تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ کام کو کس طرح ڈاؤن لوڈکرنا ہے تاکہ وہ اْس آپشن کا انتخاب بھی کر سکیں جو اْن کے لیے انتہائی اطمینان بخش ہے۔ایسے افراد جن کی عمر 16 برس سے کم ہے اْن کے لیے کنٹنٹ ڈاؤن لوڈ کرنا مستقل طور پر disabledہے۔

Related Posts