پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ روحی بانوکو بچھڑے2برس بیت گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ روحی بانوکو بچھڑےدوبرس بیت گئے
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ روحی بانوکو بچھڑےدوبرس بیت گئے

لاہور: ماضی میں پاکستان فلم اورڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف اور پرکشش اداکارہ روحی بانو کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے۔

تفصیلات کے مطابق روحی بانو نے اپنے منفرد انداز اور لب ول لہجے سے کریئر کے آغاز میں ہی اپنے لاکھوں چاہنے والوں کے دلوں میں گھر کرلیاتھاتاہم اسکرین پر اپنے فن کا خوب لوہا منوانے لیکن ذاتی زندگی میں پریشانیوں کا شکار رہنے والی خوبرو اداکارہ روحی بانو کی زندگی کا آخری وقت بہت تکلیفوں اور مصائب میں گزرا۔

روحی بانو نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے نفسیات کی ڈگری حاصل کی اور 1970 اور 80 کی دہائی میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا ۔ اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے پر حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے بےشمار ایوارڈز حاصل کیے۔

روحی بانو نے ڈرامہ زیر زبر پیش، کرن کہانی، سانول موڑ مہار، کارواں، پھول والوں کی سیر، کانچ کا پل، زرد گلاب اور دروازہ سمیت مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھا کر ہمیشہ کے لیے امر کر دیے۔

انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے، فلم ضمیر، پالکی، انسان، اناڑی، تیرے میرے سپنے، نوکر، زینت، پہچان، بڑا آدمی، دل ایک کھلونا، گونج اٹھی شہنائی، راستے کا پتھر، دشمن کی تلاش، آج کا انسان، ٹیپو سلطان اور فرشتہ سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔

اکلوتے جواں سال بیٹے کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کے بعد روحی بانو اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں اور بے گھر ہوکر زندگی کے کئی شب و روز فاؤنٹین ہاؤس میں گزارے۔

اپنے انداز اور کرداروں سے دولوں پر راج کرنے والی روحی بانو نے زندگی کے آخری ایام بہت تلخ انداز میں گزارے، قبضہ مافیہ نے ان کی جائیداد پر قبضہ کیا تو بے گھر بھی رہیں اور بالآخر 25 جنوری کو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2019ء کے دوران آخرت کے سفر پر روانہ ہونے والی مشہور شخصیات