اسلام آباد: ترنول ریلوے اسٹاپ پر المناک حادثہ ٹرین کی زد میں آکر دو خواتین اور ایک بچی جاں بحق ہوگئی،حادثے کے بعد وہاں کے مقامی لوگوں نے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ شروع کردی اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔
افسوس ناک واقعے کے بعد ہنگامہ آرائی کے باعث دو طرفہ ریلوے ٹریفک بری طرح متاثر ہوگئی، عوام کو اسٹیشن پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حفاظتی باڑ ہونے کے باوجود بھی لوگ بار کراس کر کے اندر داخل ہو جاتے ہیں۔
کوئی پوچھنے والا نہیں،یہ سراسر ریلوے کی نااہلی کا ثبوت ہے،آئے روز لوگوں کی اموات اور ریلوے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں اور ریلوے کے وزیر موصوف شیخ رشید بیان بازی کی حد تک محدود ہیں اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں نظر آتے ہیں۔
مقامی انتظامیہ سے لے کے ریلوے انتظامیہ کواس حوالے سے موثر اقدامات کرنے ہوں گے، ورنہ یہ حادثات ہوتے رہیں گے،ریلوے وزیر کے ساتھ ساتھ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے نمائندوں کو اپنی آنکھیں کھولنی ہوں گی اور کوئی واضح لائحہ عمل بنانا ہوگا تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔