دو ہفتے قبل کہا تھا کہ آئی پی ایل معطل کر دینا چاہیے، شعیب اختر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے افغانستان سے نکلنے میں گوروں کی مدد کی اس وقت ان کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، شعیب اختر
ہم نے افغانستان سے نکلنے میں گوروں کی مدد کی اس وقت ان کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، شعیب اختر

راولپنڈی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ دو ہفتے پہلے ہی کہا تھا آئی پی ایل معطل کر دینا چاہیے۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث معطل کی جانے والی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) پر ردعمل کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ہفتے پہلے ہی میں نے یہ اپیل کی تھی کہ بھارت کو کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل معطل کردینا چاہیے، اس میں میری کوئی خوشی نہیں تھی بلکہ صحتِ عامہ کا مسئلہ تھا۔

شعیب اختر نے مزید لکھا کہ بھارت میں کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہی کہوں گا کہ انسانی جانوں سے قیمتی کوئی اور شے نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی صورتحال کے پیشِ نظر انڈین پریمیر لیگ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے بابر اعظم اور فخر زمان کو بہترین کھلاڑی کے اعزاز کیلئے نامزدکر دیا

Related Posts