اسلام آباد:تھانہ شالیمار پولیس کی کارروائی بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے بین الصوبائی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آ باد، صوبہ پنچاب کے مختلف اضلا ع اور اسی طر ح کر اچی میں بھی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سے سنسی خیز انکشافات کی توقع ہے،ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے افسران کو بینکوں اور مالیاتی اداروں کے با ہر شہریوں کی رقم گنتی کے بہانے چھیننے کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمد گی کے لیے ہدایات جاری کیں۔
ان ہدایات کی روشنی میں ایس پی صدر زون سرفرازاحمد ورک نے اے ایس پی شالیمار رانا عبدالوہاب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شالیمار سب انسپکٹر سلیمان شاہ،اے ایس آئی حیدر شاہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی، تشکیلی ٹیم نے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں سے رقم لے کر گنتی کے بہانے لوٹنے والے بین الصوبائی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان میں علی ظاہر زادہ اور سعید ظاہر زادہ ولد ایوب سکنہ مکان نمبر 7،گلی نمبر 21،سواں گارڈن اسلام آ باد شامل ہیں،ملزمان سے چھینی گئی نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان شہریوں کو رقم کی گنتی کرنے کے لئے قائل کرتے تھے۔
اگر کوئی شخص گنتی کے لیے رقم دینے سے انکار کرتا تو زبردستی چھین لیتے تھے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد، صوبہ پنچاب کے مختلف اضلاع اور اسی طر ح کراچی میں بھی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان سے سنسی خیز انکشافات کی توقع ہے،ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکردگی کو سراہا ہے۔
انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل لاتے ہوئے ان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ضلع بھر میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا ئے جائیں اور ایسے ملزمان کو بر موقع گرفتار کیاجائے۔