مردان میں پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two Policemen Shot Dead in a gun attack in Mardan

پشاور : پلوڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹیم کی سیکورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار سید رضا علی شاہ اور شاکر شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

لاشوں کو مردان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں تقریباً تمام ممالک میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن پاکستان ابھی بھی پولیو کے نئے کیسزسامنے آرہے ہیں، پاکستان میں حکومتی تبدیلی کے بعد پولیو کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:جرمن حکومت پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورو دے گی

گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو کے آزاد مانیٹرنگ بورڈ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں ایک بار پھر پولیو کیسز ابھرنے کو عدم سیاسی اتفاق اور غیر فعال ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 کی تیسری سہ ماہی میں 30 کیسز سامنے آئےدوسری جانب ملک بھر میں پولیو کے مزید 6نئے کیس سامنے آئے۔

Related Posts