صدر مملکت پر کالا جادو کرنے والے 2 افراد گرفتار، جادو میں استعمال ہونے والے دو زندہ گرگٹ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر

 صدر مملکت پر کالا جادو کرنے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ افریقی ملک زیمبیا میں پیش آیا ہے، جہاں کے صدر پر کالا جادو کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے 2 زندہ گرگٹ سمیت دیگر سامان بھی بر آمد ہوا ہے۔

زیمبیا پولیس نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملزمان کو جادو ٹونے کے ذریعے جنوبی افریقی ملک کے صدر کو ”نقصان پہنچانے“ کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

سرطان کی ستائی انسانیت کیلئے خوشخبری، روس نے کینسر کی ویکسین تیار کرلی، مفت بانٹنے کا اعلان

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ موزمبیق کے شہری جسٹن میبولیسی اور زیمبیا کے گاؤں سے لیونارڈ فیری کو دارالحکومت لوساکا سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق “ مشتبہ افراد سے زندہ گرگٹ سمیت کالا جادو کے لئے استعمال ہونے والا مختلف سامان بر آمد ہوا، ملزمان پر الزام ہے کہ یہ جادوگری کی مشقوں میں مصروف تھے۔“

زیمبیا پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان کا مقصد مشن ریاست کے سربراہ صدر ہیکنڈے ہیچل ما کو نقصان پہنچانا تھا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس نے الزام لگایا کہ اس جوڑے کو مخالف رکن پارلیمنٹ کے بھائی نے اپنے پاس رکھا ہوا تھا، جسے ڈکیتی، قتل اور پولیس حراست سے فرار کے مقدمہ کا سامنا ہے۔

Related Posts