آج دو میچ ،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز مدمقابل

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two matches of PSL-5 scheduled to be played today in Lahore, Karachi

کراچی /لاہور : پاکستان سپر لیگ کے دو میچز آج لاہور اور کراچی میں کھیلے جارہے ہیں۔ڈبل ہیڈر ڈے کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شام 2 بجے کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کریں گے جبکہ ملتان سلطان شان مسعود کی کپتانی میں میدان میں اترے گا۔

دوسری جانب دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شام 7 بجکر 7 منٹ پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:تیار ہیں کی جگہ گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا میلہ لوٹ لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کراچی کنگز عماد وسیم کی کپتانی میں میدان کوئٹہ سے مقابلے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے میچ خالی اسٹیڈیمز میں کھیلے جائینگے، شائقین گھروں میں ٹی وی اسکرین پر مقابلوں سے لطف اندوز ہونگے۔

Related Posts