سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سرپرستی ، ایم سی اختر شیخ نے اشتہارات کی بھر مار کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سرپرستی ، ایم سی اختر شیخ نے اشتہارات کی بھر مار کردی
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سرپرستی ، ایم سی اختر شیخ نے اشتہارات کی بھر مار کردی

کراچی میں سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کی مبینہ سرپرستی میں میونسپل کمشنر اختر شیخ نے اشتہارات کی بھرمار کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کی ایماء پر دوہرے عہدے کے میونسپل کمشنر ایسٹ اور ساؤتھ اختر علی شیخ نے کھل کر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی شروع کردی۔

ڈی ایم سی ایسٹ میں سابق میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو کے دور میں مشروب ساز کمپنی کے اشتہارات قواعد کے خلاف لگنے پر ایم ایم نیوز ٹی وی کی نیوز پر ایکشن لینے والے ضمیر عباسی نے27 نومبر کی خبر پر ایکشن روک دیا تھا۔ 

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بلدیہ جنوبی میں اختر شیخ ایم سی اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عبدالغنی کی جانب سے کلفٹن میں لگائے گئے 2 غیر قانونی اور بغیر چالان وال پیسٹنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی27 نومبر کی خبر پر کارروائی روک کر مبینہ طور پر مک مکا کر لیا تھا۔

 آج تک یہ اشتہار بغیر چالان کلفٹن 26 اسٹریٹ کی عمارات پر آویزاں ہیں جس سے ڈی ایم سی کو مبینہ طور پر 21 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ اس پر کمپنی سے 15 لاکھ روپے وصول کر کے ڈی ایم سی افسران اور اب ان کے سرپرستوں تک رقم پہنچ گئی ہے۔

بلدیہ شرقی میں اختر شیخ کو میونسپل کمشنر ایسٹ کے اضافی عہدے سے نواز دیا گیا جبکہ کرپٹ انسپکٹر بیرونی اشتہارات فضل عباس جو ضمیر عباسی کے احکامات پر معطل ہے، اختر شیخ کے لیے ڈی ایم سی ایسٹ میں غیر قانونی اشہارات کا دھندہ چلا رہا ہے۔

فضل عباس کے ساتھ انسپکٹر عدنان معاونت کرتا ہے۔عدنان اور فضل عباس نے بلدیہ شرقی کے دونوں زونز جمشید اور گلشن اقبال کو بیرونی اشتہارات سے بھر دیا ہے۔ اشتہاری بورڈز، اسٹیمرز اور وال پیسٹنگ کی مد میں افسران نے لاکھوں روپے رشوت بٹورنا شروع کردی۔

محکمہ ایڈورٹائزمنٹ نے ضلع بھر میں سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف اشتہاری بورڈز کے زبانی اجازت نامے بانٹنا شروع کردیئے، بلدیہ شرقی اور جنوبی اب سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کے تعاون سے اختر شیخ کے کنٹرول میں آگئے ہیں، دونوں اضلاع جنوبی اور شرقی میں غیر قانونی اشتہارات کی بھر مار ہے۔

 کروڑوں روپوں سے دونوں اضلاع کو محروم کر کےاختر شیخ ایم سی ساوتھ اور ایسٹ، عبدالغنی، فضل عباس اورعدنان نے آدھے شہر کی سڑکوں ، کھمبوں، عمارتوں، پیڈسٹل برج، مووننگ ایڈورٹائزنگ کی گاڑیوں کواشتہارات سے ڈھانپ کر اپنی جیبیں گرم کر لیں۔

مبینہ طور پر سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی ان کی سرپرستی کر رہے ہیں اس حوالے سے بعض ایڈورٹائزرز نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ساؤتھ غنی اور انسپکٹر ایڈورٹائزمنٹ ایسٹ فضل عباس کا کہناہے کہ اب ہماری لگائی ہوئی غیر قانونی سائٹ پر ضمیر عباسی کوئی کارروائی نہیں کر سکتے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں افسران کا کہنا ہے کہ ہم نے ضمیر عباسی کو مبینہ نذرانہ پہنچادیا ہے۔ ایڈورٹائزرز کے مطابق اشتہاری مافیا کے افسران کہتے ہیں کہ ضمیر عباسی نے آج تک اسی باعث کلفٹن اسٹریٹ 26 میں لگے غیر قانوی اشتہارات کے خلاف  کاروائی نہیں کی۔

اب تک کسی افسر یا ایم سی اختر شیخ کے خلاف کوئی ایکشن بھی نہیں لیا گیا، اس صورتحال کے باعث کرپٹ ایڈورٹائزرز مطمین ہو گئے ہیں اور بلدیہ شرقی میں اسی باعث غیر قانونی اشہارات کی بھر مار نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیہ شرقی میں غیر قانونی اشتہارات کی بھر مار، ادارے کو کروڑوں کا نقصان

Related Posts