کراچی: لیاری میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی جانے لگی، ایک گھنٹے کے دوران کچرا کنڈی سے گلا کٹی دو لاشیں بر آمد کی گئیں۔
ملزمان نے 25 سالہ نوجوان کو اغواء کرکے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور لاشوں کے ٹکڑے کردیے، دھڑ مل گیا سر نہ مل سکا،پولیس نے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردیئے۔
لیاری میں لاش کے ٹکڑے ملنے پر خوف پھیل گیا، 2013 سے اس نوعیت کی وارداتوں کا سلسلہ تھم چکا تھا، مگر دوبارہ اس قسم کے واقعات کا اچانک شروع ہوجانا غیر معمولی ہے۔
کلا کوٹ پولیس تمام واقعات سے بے خبر رہی اور ملزمان با آسانی مقتول کا دھڑ کچرے کے ڈبے میں ڈال گئے، جبکہ دوسری جانب کلاکوٹ دھوبی گھاٹ سے سر کٹی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کو کاٹ کر جسم کے ٹکڑے کرکے کچرے کے ڈبے میں ڈال دیا گیا، بر آمد کئے گئے مختلف اعضاء کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے سر کی تلاش جاری ہے،مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا،کاٹ کر ٹکڑے کچرے کے ڈبے میں ڈال دیے گیے، دوسری لاش کورنگی کراسنگ انڈس ہسپتال کے قریب کچرا کنڈی سے ایک نومولود بچے کی ملی۔بچے کی لاش سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کردی گئی۔