کراچی:رضویہ میں اسکو ل کے باہر ڈاکوؤں کی لوٹ مارمزاحمت پر اسکو ل گارڈ زخمی ہوگیا جبکہ پاکستان چوک میں بھی ڈاکوؤں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر ایک شہریوں کو گولی ماردی، کورنگی میں نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
رضویہ کی حدود الحسن سوسائٹی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسکول کا گارڈ زخمی ہوگیا۔الحسن سوسائٹی میں واقع سحر اسکولنگ سسٹم کے سامنے موٹر سائیکل سوار2 ملزمان کی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی ۔
اسکول گارڈ نے دیکھ لیا ملزمان گھبرا گئے اور فرار ہوتے ہوئے گارڈ پر گولی چلا دی اسکو ل گارڈ 45سالہ محمد احمد ولد محمد حمیدزخمی ہو گیا جسے اپنی مدد آپ اسپتال منتقل کیا گیا ہے ملزمان فرار ہوتے ہوئے شہری کی موٹر سائکل بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
مزید پڑھیں:کورنگی میں ڈمپر اور ہائی ایس کا تصادم، وین نالے میں جاگری، 4افراد زخمی