کراچی: بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں لیاقت اشرف کالونی نمبر 2 محمودآباد نمبر 6 میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث اہل علاقہ شدید پریشان، دو بچوں کو پاگل کتوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق بچے چیز لے کرگھر جا رہے تھے کہ پاگل کتوں نے بچوں پر اچانک حملہ کیا، جس کے باعث 8 سالہ احد کو ایک ٹانکہ بازو پر آیا اور اس کے علاوہ بچے کا پورا جسم زخمی کر دیا ہے۔بچے کے سر پر بھی چوٹیں آئیں ہیں۔
اہل محلہ نے بچوں کی جان بچائی، جبکہ طبی امداد کے لیے بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی جانب سے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں کہ کتا مار مہم شروع کی جائیگی مگر تاحال اس علاقے میں کتا مار مہم شروع نہیں کی جاسکی۔ جس کے باعث اہل علاقہ غیر محفوظ ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی، ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری