سکھر :راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین روہڑی اسٹیشن کے قریب خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ، ڈرائیور نے حاضری دماغی سے کئی زندگیاں بچالیں۔
روہڑی اسٹیشن سے رونگی کے فوری بعد جعفر ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث روہڑی اسٹیشن پر اپ ٹریک بلاک ھوگیا اور کراچی سے لاہور اورراولپنڈی جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ھوگئیں۔