ایران میں ڈھائی کروڑ شہری کورونا سے متاثر ہوئے، حسن روحانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران میں ڈھائی کروڑ شہری کورونا سے متاثر ہوئے، حسن روحانی
ایران میں ڈھائی کروڑ شہری کورونا سے متاثر ہوئے، حسن روحانی

تہران:ایرانی صدر حسن روحانی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ایران میں ڈھائی کروڑ شہری کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ تقریباً 3.5 کروڑ کو متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کی جانب سے جاری بیان ایرانی وزارت صحت کی نئی رپورٹ میں شامل اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ یہ تعداد سرکاری طور پر اعلان کردہ متاثرین کی تعداد 269440 سے کہیں زیادہ ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں اس واضح تضاد پر روشنی نہیں ڈالی۔ایران کی کل آبادی 8 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہ مشرق وسطی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہمارے اندازے کے مطابق اب تک 2.5 ایرانی اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، ان میں تقریبا ً14 ہزار متاثرین اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ایرانی صدر کے مطابق ملک میں 3 سے 3.5 کروڑ افراد کو ممکنہ طور پر کرونا سے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔روحانی نے مزید بتایا کہ ملک کے ہسپتالوں میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔

Related Posts