سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب کے ضلع راجن پور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے ایک انٹیلی جنس آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت الیاس اور عرفان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جو خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی اطلاع کی موجودگی پر جب چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی اور دو گروہوں میں سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا رینجرز کی تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع کا مطالبہ

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد اپنے ہی دیگر دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر ، پرائمہ کوڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Posts