پولیس اہلکار کی معاونت سے ملیر میں دکان سے سیکڑوں موبائل چوری کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two accused arrested for stealing mobile phones in Malir

کراچی :ملیر میں تالے کاٹ کر دکانوں میں چوری میں ملوث پولیس کانسٹبل اور ایک چور گرفتار،سو سے زائد ڈبہ پیک موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔

ملیر میں  دکانوں سے چوری کے بعد ملزم سعید لاکھو اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں چوری کے موبائل کی فروخت کر رہا تھا کہ پولیس نے دھرلیا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 100 سے زائد ڈبہ پیک چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔

چوری شدہ موبائل فونز حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کے گھر سے تحویل میں لئے گئے،پولیس کانسٹیبل عبدالقادر جروار ریپڈ رسپانس فورس میں تعینات ہے۔

گرفتار ملزم کے مطابق اس نے اپنے بھائی کی مدد سے تین روز قبل سکھن کے علاقے سے موبائل کی دکان کے تالے کاٹ کر موبائل چوری کئے تھے،ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی شناخت کر لیا گیا۔

تھانہ سکھن میں 16 ستمبر کو دکان کے تالے کاٹ کر 200 سے زائد موبائل فونز اور نقدی چوری کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس مقابلہ، شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو گرفتار

چوری کے مال کو رکھنے اور واردات میں معاونت پر پولیس کانسٹیبل اور ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Related Posts