راولپنڈی : تھانہ وارث خان پولیس نے خاتون کو برہنہ کر کے ویڈیو بنانے والے 2ملزمان ارسلان عرف آنی اور محسن کو گرفتار کر لیا ،ملزمان ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔
وارث خان پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزمان کوگرفتار کر لیا ،واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو پولیس گرفتار کر چکی ہے جبکہ دوسری جانب بچے سے زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں بھی ملزمان کی ضمانت خارج ہوگئی ہے۔
ایس پی راول کا کہنا ہے کہ خاتون کو برہنہ کر کے ویڈیو بنانے والے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا جائیگا، افسوسناک اور شرمناک واقعہ پر راولپنڈی پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں :سی ڈی اے واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے