ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری، ٹویٹ ارسال کرنے کے بعد روکنے کی آزمائش شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر انتظامیہ کا صارفین کی شکایت پر ایک مرتبہ ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ
ٹوئٹر انتظامیہ کا صارفین کی شکایت پر ایک مرتبہ ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور مختصر پیغامات کیلئے اہم ترین پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ٹویٹ ارسال کرنے کے بعد روکنے کی آزمائش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاسی و سماجی شخصیات، شوبز ستارے اور ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں اور عوام الناس سے رابطے میں رہتے ہیں تاہم ایک کلک کے بعد ٹوئٹر پیغامات واپس نہیں لیے جاسکتے جس کے باعث کبھی کبھار ٹوئٹر صارفین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صارفین کو شرمندگی سے نجات دلانے، املا کی غلطیوں اور غلط فہمی پر مبنی ٹویٹس عوام کی پہنچ سے دور رکھنے کیلئے ٹوئٹر صارفین کو ٹویٹس منسوخ کرنے کی سہولت دینے پر کام کر رہا ہے۔ ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے کی آزمائش شروع کردی گئی جبکہ تاحال ٹویٹ کیے جانے والے پیغامات کو واپس نہیں لیا جاسکتا۔

ٹوئٹر جس نئے آپشن پر کام کر رہا ہے، اس کے تحت کچھ لمحات میں ٹویٹ واپس لی جاسکتی ہے، جس کیلئے صارفین کو کم از کم 5 سیکنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس قیمتی وقت کو ٹوئٹر صارفین پیغام کو دوبارہ پڑھ کر درست کرنے یا روکنے کیلئے استعمال کرسکیں گے۔

متعدد صارفین کو یہ سہولت آزمائش کے طور پر دی جاچکی ہے جس کے نتائج پر ٹوئٹر انتظامیہ غور کرے گی جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ ٹوئٹر صارفین کو جلد خوشخبری سننے کو ملے گی۔ ٹویٹس واپس لینے کیلئے وقت میں 5 سے لے کر 30 سیکنڈ تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالب علم عمیر مسعود نوجوان سائنسدان منتخب ہو گئے

Related Posts