متنازعہ بیان، ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ معطل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump’s social media accounts

نیویارک: ٹوئٹر اور فیس بک نے متنازعہ بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ معطل کردیئے، متنازعہ بیانات سے باز نہ آنے پر اکاؤنٹ ختم کرنے کی وارننگ بھی دیدی گئی۔

ٹوئیٹر نےامریکی صدرٹرمپ کا حالیہ ٹوئٹ ہٹا دیاجس میں ٹرمپ نے امریکیوں کی حق تلفی کا کہا تھا ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لیے معطل کردیا گیاہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے 3 متنازعہ ٹویٹ ہٹائے گئے، ٹرمپ باز نہ آئے تو ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

دوسری جانب پالیسی کی خلاف ورزی،فیس بک نے 24گھنٹوں کیلئے ٹرمپ کی پوسٹ بلاک کردی ہیں،کیپٹل ہل مظاہرین کی حمایت میں شیئر کی گئی پوسٹ کےبعدبلاک کرنےکافیصلہ کیا۔

سابق صدربش نے کیپٹل ہل پرحملےکوبناناری پبلک سےتشبیہ دےدی ،سابق صدرکا کہنا ہے کہ کچھ ساتھی ری پبلکنزنےمظاہرین کواکسانےکیلئے ایندھن کاکام کیا،متنازع انتخابات بناناری پبلک میں ہوتے ہیں نہ کہ امریکا جیسے جمہوری ملک میں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کے حامیوں پارلیمنٹ پر حملہ، امریکا میں ہنگامے پھوٹ پڑے، کرفیو نافذ

ایک اور امریکی سابق صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی ایوان پرحملہ حیران کن نہیں بلکہ باعث شرم ہے جبکہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیومقاصد کےحصول کیلئے پرامن احتجاج کے ہرشہری کے بنیادی حق پریقین رکھتاہوں لیکن کیپٹل ہل عمارت میں مظاہرین کاداخل ہوناناقابل قبول ہے، واقعےکےمجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لاناہوگا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےصدرنے بھی واشنگٹن میں پرتشدد مظاہرے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts