ٹوئٹر نے صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا
ٹوئٹر نے صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں ہیش ٹیگ اور دیگر ٹوئٹ تھریٹ میں لوگ بار بار آپ کو شامل کرسکتے ہیں اور اس سے اکتاہٹ کے سوا پہلے آپ کے پاس کوئی اور راستہ نہ تھا، مگر اب ٹوئٹر نے لائیو ان مینشن کی آزمائش شروع کردی ہے جس کا انتخاب آپ کو اس بحث سے دور رکھ سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فی الحال بعض صارفین ہی یہ آپشن دیکھ سکتے ہیں اور اس سے استتفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان مینشن کا سادہ مطلب ہے کہ مجھے شامل نہ کیا جائے ، یہ آپشن فیس بک میں ان فالو یا واٹس ایپ میں ایگزٹ جیسا ہی ہے۔

اس آپشن کے تحت آپ کو یہ سہولیات حاصل ہوں گی کہ اصل ٹوئٹ اور اس کے جوابات ، پھر ان جوابات کے ردِعمل سے آپ کا نام نکل جائے گا اور اسی ٹوئٹ کے سلسلے میں کوئی بھی شخص آپ کو شامل نہیں کرسکے گا اور یوں آپ سکون سے رہ سکیں گے بعدازاں کسی بھی اپ ڈیٹ اور گفتگو کے تبادلے میں بھی آپ کو کوئی اپ ڈیٹ نوٹس موصول نہیں ہوگا۔

مزید برآں اس طرح ایپ میں آپ کے نام پر نوٹیفیکیشن کا ڈھیر بھی جمع نہیں ہوگا اور آپ دیگر مفید کاموں میں مشغول رہ سکیں گے، یہ ٹوئٹر کے ایک اور آپشن ریموو فرام فوٹو جیسا ہی ہے جو مصروف خواتین و حضرات کے لیے ایک مفید آپشن ہے اور ٹوئٹر صارفین اس کا دیرینہ مطالبہ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تحفظات، فرانس میں ایلون مسک کی اسٹار لنک سروسز پر پابندی عائد

یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں ٹوئٹر نے اس طرف اشارہ دیا تھا کہ بہت جلد غیرضروری مینشن کے آپشن کو ختم کیا جائے گا۔ اس طرح کوئی بھی آپ کو مینشن نہیں کرسکے گا۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر نے کی ورڈ اور ستانے والے یوزرز کو میوٹ کرانے کا آپشن بھی پیش کیا ہے جس کی آزمائش جاری ہے، بی ٹا ٹیسٹنگ کے بعد توقع ہے کہ یہ بھی دنیا بر کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Related Posts