سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا
سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

لاہور: کراچی لانڈھی جیل میں سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہائی کا پروانہ مل گیا، رہائی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے خرچے پر ماہی گیروں کو لاہور واہگہ بارڈر روانہ کیا۔

ذرائع کے مطابق قیدیوں کی کراچی سے لاہور روانگی کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن نے انتظامات کیے جبکہ رہائی پانے افراد کو سفری اخراجات کے علاوہ کپڑے اور دیگر اشیا بھی فراہم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور روانہ کر دیا گیا جہاں واہگہ بارڈر پر انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا، واضح رہے کہ ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Posts