کراچی میں معروف صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کیوں گرفتار کر لیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TV journalist Farhan Mallick arrested by FIA in Karachi
FILE PHOTO

ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی فرحان ملک کو جمعرات کی شام کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا۔

رفتار کے یوٹیوب چینل کے مطابق گزشتہ شام ایف آئی اے حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے رفتار کے دفتر پر چھاپہ مارا، ٹیم کو ہراساں کیااور فرحان ملک کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فرحان ملک ہدایت کے مطابق کئی گھنٹے تک انتظار کرتے رہے تاہم شام 6 بجے انہیں بغیر کسی وضاحت کے گرفتار کر لیا گیا۔

رفتار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام آزادی صحافت اور آزاد صحافیوں کے لیے خطرہ ہے۔ رفتار نے مطالبہ کیا کہ فرحان ملک کی گرفتاری کی وضاحت دی جائے اور صحافیوں کو بلاجواز ہراسانی سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فرحان ملک کو ایف آئی اے کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہو۔ دسمبر 2024 میں انہیں کراچی ایئرپورٹ پر ایک دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا تھا اورساڑھے 5 گھنٹے تک امیگریشن دفتر میں حراست میں رکھا گیا تھا۔

اس سے قبل نومبر 2024 میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز سیاستڈاٹ پی کے اور رفتار پر “سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم” چلانے کا الزام لگایا تھا۔

اس سلسلے میں رفتار کے مالک فرحان، گوہر ملک اور سیاست ڈاٹ پی کے کے عدیل حبیب کو 20 نومبر کو طلب کیا گیا تھا جبکہ نوٹس میں غیر حاضری کو جرم تسلیم کرنے کے مترادف قرار دیا گیا تھا۔

یہ گرفتاری آزادی اظہار کے حوالے سے مزید سوالات کو جنم دے رہی ہے اور صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

Related Posts