سجاس انٹرمیڈیا ٹی ٹوئنٹی کپ، فائنل میچ اے آر وائی ویب اور آج ٹی وی کے درمیان آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجاس انٹرمیڈیا ٹی ٹوئنٹی کپ، فائنل میچ اے آر وائی ویب اور آج ٹی وی کے درمیان آج ہوگا
سجاس انٹرمیڈیا ٹی ٹوئنٹی کپ، فائنل میچ اے آر وائی ویب اور آج ٹی وی کے درمیان آج ہوگا

کراچی: ایس ایس بی سجاس انٹر میڈیا ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج (منگل کو)  اے آر وائی ویب اور آج ٹی وی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ جی این این نیوز کو آج ٹی وی کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے سیمی فائنل کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی کنورایوب نے سجاس کی جانب سے میڈیا ہاؤسز ورکرز کے لئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو بہترین کاوش قرار دیا۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے ڈائریکٹر اسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت ٹورنامنٹ کا انعقاد سب کے لئے مثال ہے۔سجاس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

قبل ازیں جی این این نیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سیّد اوسامہ کے 35 رنز کی مدد سے مقررہ اوور میں 9 وکٹوں پر 132 رنز کا ہدف دیا۔ آج ٹی وی کے علی رضا چار اوور میں 12 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

، جواب میں آج ٹی وی کا آغاز اچھا ثابت نہ ہوسکا، 56 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ جانے کے باوجود مڈل آرڈر بیٹسمین اکبر علی اور ظہیر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

اس دوران ظہیر 20 رنز بناکر احسان خان کا شکار ہوئے جبکہ میچ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود اکبرعلی 17 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ آج ٹی وی نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 08 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ظہیر اور اکبر علی میچ وننگ انگز کھیلنے پر مشترکہ طورپر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ احسان خان اور عباد عثمانی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آج ہونے والے فائنل میں اے آر وائی ویب اور آج ٹی وی آمنے سامنے ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عامر کے ساتھ بدتمیزی، آفریدی نے افغان باؤلر کو کھری کھری سنا دیں

Related Posts