زلزلہ زدگان کی امداد، ترک صدر نے پاک فوج کی ریسکیو ٹیم کو خصوصی ایوارڈ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

turk president
ترک صدر کی ایک بار پھر یورپ کوپناہ گزین کارڈ کے ذریعے دھمکی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلہ زدگان کی امداد پر پاک فوج کی ریسکیو ٹیم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوارڈ پاک فوج سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے لیڈر نے وصول کیا۔ ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب ترک دارالحکومت انقرہ میں ہوئی جس میں صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

 کشمیری حریت رہنما کے بیٹوں کی جائیداد ضبط

ترک صدر نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پاک آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم کو ایوارڈ دیا۔ ٹیم رواں برس فروری کے آغاز میں ترکی کیلئے روانہ ہوئی اور 22 فروری تک متاثرہ علاقے میں موجود تھی۔

سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 91 جگہوں پر زلزلہ زدگان کی تلاش کی اور 8 افراد کو زندہ نکالنے میں کامیاب رہی۔ 7افراد کی شناخت بھی مکمل کر لی گئی جبکہ 138 جاں بحق افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کی گئیں۔

کامیاب امدادی مشن کے بعد پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم 23فروری کو وطن واپس پہنچ گئی جہاں ٹیم ممبران کا پرتپاک استقبال ہوا۔ ترکیہ کے عسکری و سول حکام نے ریسکیو ٹیم کو رخصت کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری کے آغاز میں ہی ترکیہ اور شام میں تاریخ کے بد ترین زلزلے نے تباہی مچا دی۔ خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں زخمی ہوئے۔ 

Related Posts