ایردوان تم بزدل ہوگئے ہو تو ہمیں غزہ جانے دو، ترک شہری کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوں جوں اسرائیلی وحشیت آگے بڑھ رہی ہے عالم اسلام میں غم و غصہ بھی بڑھ رہا ہے، ترکیہ کے ایک غم و غصے میں بپھرے شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو صدر ایردوان کو مخاطب کرکے کہہ رہا ہے کہ تم اگر ڈرپوک ہو تو ہمیں اجازت دو ہم اپنے بھائیوں کو بچانے کیلئے غزہ جائیں گے۔

وائرل ویڈیو میں ایک ترک شہری جو غالباً کسی مظاہرے میں شریک ہے، کو ترک صدر ‏ایردوان کو مخاطب کرکے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جب تم نے ہمیں فوجی بغاوت (جولائی 2016) کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کو کہا تو ہم نے لبیک کہا۔

اقوام متحدہ کا بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کے ساتھ سنگین مذاق

ترک شہری مزید کہتا ہے کہ آج غزہ کے مسلمان ہماری راہ تک رہے ہیں، مگر تم خاموش ہو، تم ہمیں اجازت دو، ہم فلسطین میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

ترک شہری مزید کہتا ہے کہ ایردوان اگر تم کمزور اور بزدل ہو گئے ہو تو کوئی بات نہیں، ہم اب بھی غزہ کے مسلمانوں کی مدد کو جانے کیلئے تیار ہیں،
تم ہمیں غزہ جانے کی اجازت دو۔

ترک شہری کا کہنا ہے کہ ہم اس مشکل ترین صورتحال میں اپنی فوج کو یہاں بیرکوں میں نہیں بلکہ اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے فلسطین میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Related Posts