صدر اردوان کے دورہ کیلئے سیکورٹی انتظامات پرترک سفارتخانے کا اسلام آباد پولیس سے اظہار تشکر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turkish ambassador expresses thanks to Islamabad police over security arrangements for president erdogan's visit

اسلام آباد :برادر اسلامی ملک ترکی کے سفارت خانے نے خصوصی طور پر آئی جی وفاقی پولیس کے نام شکریہ کا خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے اور خصوصاً وفاقی پولیس کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کے دورے کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔

ترک صدر کے ہمراہ خاتون اول ایمائن اردگان اور وزراء کی بیگمات نے بھی سیکورٹی انتظامات کی تعریف کی جبکہ ترک صدر کے اعزاز میں ہونے والی وفاقی دارالحکومت میں مختلف تقریبات میں بھی سیکورٹی کے اعلیٰ انتظامات کیےگئے تھے۔

مزید پڑھیں:ترک صدررجب طیب اردوان کامسئلہ کشمیرپرایک بارپھرپاکستان کی حمایت کااعلان

ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل نے آئی جی وفاقی پولیس سمیت دیگر پولیس افسران کو خط لکھ کر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

ترک سفیر نے فیصل مسجد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس پاکستان مونومنٹ اور ترک ایمبیسی کمپاؤنڈ کے سیکورٹی انتظامات کو بھی سراہا اور پاکستان کے تمام سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا  کیا ہے۔

Related Posts