اسلام آباد :ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو فون کیا اور طیارہ حادثہ پرتعزیت کی ۔
صدر پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔
رجب طیب اردوان نے عید الفطر کے موقع پر پاکستانی عوام کے لئے ترکی حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
صدر عارف علوی نے ترک ہم منصب اور ترکی کے عوام کو دلی عید مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس کے چیلنج پرجلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔
انہوں نے ترک صدر کو اس مشکل وقت کے دوران پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال اور کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی پاکستانی مداحوں کو اردو میں عید کی مبارکباد