استنبول: ترکی میں کرپٹو کرنسی کا بانی سرمایہ کاروں کے 2 ارب ڈالرز لے کر فرار ہوگیا۔
ترک پراسیکیوٹرز نے کرپٹو کرنسی کے بانی کی تلاش میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تھوڈیکس ایکسچینج نے ایک پُراسرار پیغام کے ساتھ ٹریڈنگ 5 دنوں کے لئے معطل کردی ہے۔
ترکی کے سیکورٹی حکام نے مفرور فاروق فتحی اوزر کی تصویر جاری کی ہے۔ جس پر دو ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ فرار ہو جانے کا الزام ہے۔
بی ٹی سی ترک کا کرپٹو کرنسی میں امداد قبول کرنے کا اعلان
ایسا بتایا جارہا ہے کہ وہ استنبول سے البانیہ یا تھائی لینڈ فرار ہوگیا ہے اور اس کی عمر 27 سے 28 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔