استنبول دھماکا، ترکیہ نے امریکی مذمت کو مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استنبول دھماکا، ترکیہ نے امریکی مذمت کو مسترد کردیا
استنبول دھماکا، ترکیہ نے امریکی مذمت کو مسترد کردیا

ترکیہ: استنبول میں ہونے والے دھماکے پر امریکی تعزیت کو ترکیہ نے مستردکردیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ایک بیان میں کہا کہ ترکیہ امریکی سفارت خانے کے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کرتا اور اسے مسترد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے گزشتہ روز استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دھماکے کا الزام کرد عسکریت پسندگروپ پر لگایا ہے۔

ترک وزیرداخلہ کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا تھا کہ کردستان ورکرز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پربم نصب کیا تھا۔

استنبول میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ 81 زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونیوالے دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار

واضح رہے کہ ترک صدر اردوان کی جانب سے متعدد بار امریکا لگایا گیا ہے کہ امریکا شام میں کردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے، جس سے تخریب کاریاں انجام دی جارہی ہیں۔

Related Posts