بھارت کا ترک صدر سے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Source: google
india turkey

بھارت نے ترک صدر کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیانات اورمعاملے پر پاکستان کی حمایت کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ اور لازمی حصہ ہے۔

بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ترک صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘بھارت جموں و کشمیر سے متعلق رجب طیب اردوان کے تمام بیانات کو مسترد کرتا ہے ، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ اور لازمی حصہ ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ترک قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کی داخلی معاملات پر مداخلت نہ کی جائے اور صحیح حقائق کا پتہ کیا جائے جس میں پاکستان سے بھارت اور خطے میں دہشت گردی کے باعث پیدا ہونے والے سنگین خطرات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے 2 روزہ دورہ پاکستان کے موقع پرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر ترکی کے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے رکھتاہے، ہر حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر ترکی کے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے رکھتاہے، طیب اردوان

انہوں نے کہا تھا کہ ترکی کشمیر کے حل میں انصاف، امن اور بات چیت کے ساتھ کھڑا رہے گا، مسئلہ کشمیر تنازع یا جبر کے ذریعے نہیں بلکہ انصاف کی بنیاد پر حل کیا جاسکتا ہے، اس طرح کا حل تمام فریقوں کے مفادات کا باعث بنے گا۔

Related Posts