ترکیہ کا نئی شامی فوج کو عسکری تربیت فراہم کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی صباح

ترکیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کی نئی انتظامیہ کی درخواست پر نئی شامی فوج کو فوجی ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے کہا ہے کہ شام کی نئی انتظامیہ کو حکومت کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

شرمناک، پنجاب میں باپ نے زیادتی کرکے سگی بیٹی کو حاملہ کردیا

انہوں نے کہا کہ بشار  الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد نئی انتظامیہ نے اپنے پہلے بیان میں اعلان کیا کہ وہ تمام حکومتی اداروں، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کا احترام کرے گی۔ ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ نئی انتظامیہ کیا اقدامات کرتی ہے اور انہیں ایک موقع دینا چاہیے۔

ترک وزیر دفاع سے پوچھا گیا کہ کیا ترکیہ نئی شامی حکومت کے ساتھ عسکری تعاون پر غور کر رہا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ترکی پہلے ہی کئی ممالک کے ساتھ عسکری تعاون اور تربیت کے معاہدے کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں ترک انٹیلیجنس سربراہ نے دمشق کی تاریخی اموی مسجد کا دورہ کیا تھا اور ترکیہ نے گزشتہ روز 12 سال بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ بھی دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

Related Posts